امریکی سائنسدانوں کاانوکھادعوی

0
111

ہاٹ لائن نیوز : امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وہیل مچھلی نے ان سے 20 منٹ تک بات کی۔

سائنسدانوں کے مطابق جنوب مشرقی الاسکا میں 38 سالہ وہیل نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ٹیلی فون کال کا جواب دیا۔

ایک خصوصی تحقیقی مشن کے تحت کام کرنے والے امریکی سائنسدانوں کا یہ دعویٰ کسی سائنس فکشن فلم کی کہانی لگتا ہے۔ جب وہیل نے سائنسدانوں کی پہلے سے ریکارڈ شدہ کال سنی تو وہ ان کی کشتی کے قریب پہنچی اور خوشی سے اپنی زبان میں جواب دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئن نامی وہیل نے SETI انسٹی ٹیوٹ اور UC Davis کے محققین سے 20 منٹ تک بات کی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وہیل مچھلیوں اور انسانوں نے اپنی زبان میں بات چیت کی ہے۔

ماہرین نے اس کامیاب تجربے کی بنیاد پر کہا ہے کہ اب زمین پر موجود دیگر جانداروں کے ساتھ رابطے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ جانوروں کے ساتھ رابطے سے متعلق کوششوں میں بڑی کامیابی ہے۔

Leave a reply