مریم نواز کےاقدام پر بچےخوشی سےنہال

0
26

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، مریم نواز نے بہاولپور میں نویں جماعت کے طالب علم محمد عثمان کو سائیکل اور7ویں جماعت کی طالبہ فجر کو اسکوٹر فراہم کیا، جب کہ بزرگ خاتون نور بی بی کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر دیے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور نے چک نمبر 6 بی سی میں ننھے بچوں کو سائیکل، سکوٹر اور ایک ایک لاکھ روپے کی امداد پہنچائی۔

مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی کے طالب علم عثمان نے سائیکل اور طالبہ فجر نے اسکوٹی کی فرمائش کی تھی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہاولور کے دورے کے دوران نور بی بی کو ذاتی طور پر فیلڈ ہسپتال لےجاکر ان کا چیک اپ کیا۔ ملاقات میں بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مالی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply