حج آپریٹرز کی ویب سائٹس سے متعلق سعودی عرب نے الرٹ جاری کردیا

0
24

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نےحج آپریٹرز کی جعلی ویب سائٹس کاانکشاف ہوجانے کے بعد الرٹ جاری کردیاہے۔

عازمین حج پر سعودی وزارت حج و عمرہ نےزور دیا ہے کہ وہ غیر مجاز حج آپریٹرز اور مختلف جعلی ویب سائٹس سے محتاط رہیں۔ عازمین حج کو چاہیے کہ وہ سرکاری طور پر منظور شدہ چینلز کا ہی استعمال کریں۔

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیاہے کہ تسلیم شدہ چینلز سےخدمات حاصل کرنےسے ہی عازمین حج کےحقوق کا تحفظ یقینی ہوجاتا ہے اور حج کی ادائیگی کاحقیقی اور بابرکت موقع ملتا ہے۔

نسک حج پلیٹ فارم سرکاری حج مشنز اور کمپنیوں کیساتھ ساتھ امریکہ، یورپ، آسٹریلیا ، ایشیائی اور افریقی ممالک کے عازمین حج کو بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔

یہ انتباہ وزارت حج و عمرہ کیجانب سے گزشتہ ہفتے کیےجانےوالے اعلان کے بعد سامنے آیاہے،جس میں رواں سال عازمین حج کیلیے صحت کی مخصوص ضروریات کی خصوصی وضاحت کی گئی تھی۔

Leave a reply