لڑاکا طیارے جو انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھانے لگے

0
29

ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت لڑاکا طیاروں کی لڑائی میں بھی انسانوں کو پیچھے چھوڑنے لگی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے زیر کنٹرول ایف 16 لڑاکا طیاروں نے ڈاگ فائٹ میں انسانی پائلٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ دنوں اے آئی ٹیکنالوجی کے زیر کنٹرول لڑاکا طیارے نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اڈے سے آزمائشی پرواز کی،اس آزمائشی پرواز کے دوران اے آئی کے زیر کنٹرول ایف 16نے ایک گھنٹے میں 550 میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔

اگرچہ یہ اے آئی سسٹم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن یہ مختلف فضائی جنگی حربوں میں انسانی پائلٹوں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو 1000 سے زائد لڑاکا طیاروں کا حصہ بنایا جائیگا اور یہ طیارے 2028 تک آپریشنل ہو جائیں گے۔

Leave a reply