بارڈر فورس کو ملک بھر میں تکینکی خرابی کا سامنا

0
33

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں بارڈر سسٹم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹس پر مسافروں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہیتھرو اور مانچسٹر ایئرپورٹس پر بارڈر فورس کے نظام میں تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پاسپورٹ کی جانچ پڑتال میں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق بارڈر فورس کو ملک بھر میں تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہے۔ برطانوی بارڈر فورس نے کہا ہے کہ تکنیکی مسئلہ کو جلد از جلد حل کر لیا جائیگا۔

Leave a reply