نو عمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں بنانے کے لیے درخواست دائر

0
21

ہاٹ لائن نیوز : نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں اور بحالی مراکز بنانے کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا ہے،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں پیش کر دیا گیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ خواتین قیدیوں کی بحالی اور ان کےلئے نئی جیلیوں کاقیام ترجیحات میں شامل ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار خدیجہ امجد کے وکیل سید معظم علی نے دلائل دئیے،آئین کےتحت کم عمر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ایک ریاست کی ذمہ داری ہے، نوعمر خواتین قیدیوں کو جرائم پیشہ قیدیوں کےساتھ جیل میں رکھنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، عدالت نوعمر خواتین قیدیوں کےلئے الگ جیلیں، بحالی مراکز اور بیرکیں بنانے کا حکم دے۔

Leave a reply