مشہور زمانہ قصور ویڈیوز سکینڈل کیس کے ملزمان بری

0
24

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں قصور ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی،مرکزی ملزم حسیم عامر اور فیضان مجید کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو عمر قید کی سزا دی تھی،لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔

ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ عابد حیسن عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے کی بنا پر ملزمان بری ہوئے، وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دو سال چھ ماہ کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف اکتیس مقدمات درج تھے،ان کے خلاف تھانہ گنڈا پور قصور میں 2015 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Leave a reply