مکہ مکرمہ میں سیرت النبی اوراسلامی ثقافتی میوزیم کا آغاز ہوگیا

0
45

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اور اسلامی ثقافت سے متعلق تجرباتی میوزیم کا افتتاح ہو گیا ہے، رابطہ اسلامک ورلڈ کمپنی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اس موقع پر نمائشی مرکز کا دورہ کیا، سعودی انتظامیہ نے میوزیم میں آنے والوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی بشمول تھری ڈی ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کا بھی استعمال کیا ہے۔

اسلامی ثقافت کے میوزیم میں دو سو سے زائد مختلف اقسام کے مختصر دستاویزی معلوماتی پروگرام بھی شامل ہیں جن کا پانچ زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے، اس کے ذریعے زائرین اپنی زبان کا انتخاب کرکے میوزیم کے بارے میں وسیع معلومات حاصل کر سکیں گے، اس میوزیم میں سیرت نبوی کو تفصیل سے دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ نمائش میں اسلامی تاریخ اور ثقافت کو انتہائی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

Leave a reply