وزیراعلی پنجاب پر مقدمہ درج نہ ہوسکا

0
29

ہاٹ لائن نیوز : سیشن کورٹ لاہور میں پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فاضل جج کے تبادلے کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ،عدالت نے درخواستگزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مریم نواز کے خلاف درخواست وقارعلی نامی شہری نےدائرکررکھی ہے۔

وکیل آفتاب باجوہ کا موقف ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی،کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا لہٰذا عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply