نظام شمسی سے باہر زمین جیسےسیارےکی دریافت

0
76

ہاٹ لائن نیوز : امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ہبل ٹیلی سکوپ نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جس پر پانی موجود ہے۔

ناسا کے ایک بیان کے مطابق GJ 9827d زمین کے قطر سے دوگنا ہے۔ یہ سب سے چھوٹا سیارہ ہے جس کی فضا میں پانی کے ایٹم موجود ہیں۔

ناسا کے ماہرین نے بتایا کہ اس سیارے کا درجہ حرارت 400 ڈگری سیلسیس ہے۔ میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیات کی ماہر فلکیات لارا کریڈبرگ کا کہنا ہے کہ غیر معمولی درجہ حرارت کے باوجود، نئے سیارے نے اپنی خصوصیات کی بنیاد پر دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

لارا کریڈبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سیارے کے ذریعے سائنسدانوں کو زمین جیسے سیاروں کے قریب جانے کا موقع ملتا ہے اور زندگی کی تلاش کسی نتیجے پر پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی دریافت نے متعلقہ شعبے میں تحقیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ نظام شمسی سے باہر زندگی کی تلاش کے لیے ان کی کوششیں تیز ہو جائیں گی۔

Leave a reply