عمارتیں سیاست دانوں کے نام منسوب کیے جانے کی درخواست پر سماعت

0
23

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سیاسی شخصیات کے نام پر سڑکوں، سرکاری عمارتوں، اسپتالوں کے نام رکھنے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کو پہلی درخواست کی کاپی ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نےمشکور حسین کی ندیم سرورایڈووکیٹ کےتوسط سےدائراپیل پرسماعت کی ۔

درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بدقسمتی ہے سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی میٹرنٹی ہسپتال کا نام تبدیل کیا گیا،وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میٹرنٹی ہسپتال کا تبدیل کرکے خواجہ صفدر میٹرنٹی ہسپتال رکھ دیا ،قانون میں سڑکوں، سرکاری عمارات، ہسپتال کے نام رکھنے کا طریقہ کار موجود ہے ، معاشرے کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کے نام پر سڑکوں، عمارتوں کے نام رکھے جاتے ہیں ، مہذب معاشروں میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شخصیات کے نام سے عمارات موسوم کی جاتی ہیں ، بدقسمتی سے ہمارے ہاں اثر و رسوخ سے سیاسی شخصیات عوامی جگہیں اپنے نام پر رکھوا لیتی ہیں ، سیاستدانوں کا یہ رویہ سیاسی، سماجی اور معاشرتی اقدار کی تنزلی ظاہر کرتا ہے ، پنجاب میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز ودیگر کے ناموں پر پبلک مقامات کے نام رکھے گئے ہیں ، سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کردی۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں سیاستدانوں کے پبلک مقامات سے ہٹانے کا حکم دے ، عدالت سرکاری عمارتوں کے نام رکھنے بارے قانون پر عملدرآمد کا حکم دے۔

Leave a reply