وکی لیکس کو دستاویزات دینے والے مجرم کو سزا

0
64

ہاٹ لائن نیوز : وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات دینے والے مجرم کو 40 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق سی آئی اے افسر نے 8 ہزار 761 دستاویزات فراہم کی تھیں۔ جوشوا شولٹ کو جاسوسی، کمپیوٹر ہیکنگ، توہین عدالت اور جھوٹی گواہی دینے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جان اسانج کو 5 سال قبل خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 7 سال تک ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہے۔

ایکواڈور کی حکومت نے 2010 میں وکی لیکس کے بانی کو شہریت دی تھی۔

تاہم پھر ایکواڈور نے موقف اختیار کیا کہ اسانج نے بار بار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بعد سیاسی پناہ گزین کے طور پر ان کی حیثیت ختم کر دی گئی۔

Leave a reply