یوٹیوب میں ایک ساتھ چار ویڈیوز دیکھیں

0
48

ہاٹ لائن نیوز : :گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ ہو گا جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا، گوگل کی طرف سے یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مستقل کام کیا جا رہا تھا۔

ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی ۔وی ایپ کے لیے تو پہلے سے دستیاب تھا لیکن اب اس کو موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، یہ فیچر آئی۔ او۔ ایس اور آئی پیڈ دونوں ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جائے گا،اس فیچر سے صارفین یوٹیوب کی چار ویڈیوز ایک ساتھ دیکھ سکیں گے، اس فیچر کو بہت جلد اینڈرائیڈ صارفین بھی استعمال کر سکیں گے۔

Leave a reply