عوامی اجتماعات پرپابندی عائد کر دی گئی

0
57

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے عبوری وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں اگلے دو ہفتوں کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہوگا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور حکومت یہ ذمہ داری ضرور نبھائے گی۔

Leave a reply