غزہ اسرائیل تنازعہ کھیل کے میدان تک جاپہنچا

0
65

 

ہاٹ لائن نیوز : مصری ایتھلیٹ محمود محسن نے ورلڈ کپ فینسنگ ٹورنامنٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹ کو شکست دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

سوئس فائٹنگ ورلڈ کپ اس وقت جاری ہے۔ جس میں اسرائیلی کھلاڑی کو اپنے مصری حریف کے ہاتھوں دوہری ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

فینسنگ ورلڈ کپ میں مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین کو 5-0 سے شکست دی۔

مصری کھلاڑی محمود محسن نے پہلے اسرائیلی کھلاڑی کو بری طرح شکست دی اور پھر ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

فینسنگ ورلڈ کپ کو “ایپی فینسنگ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین پر فتح کے بعد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی حریف سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی کھلاڑی اپنے مصری حریف سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے آیا لیکن محسن نے اسرائیلی سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا اور پیچھے ہٹ کر اپنے راستے پر چل پڑے۔ اسرائیلی کھلاڑی کو میچ ریفری سے شکایت کرتے ہوئے اور 23 سالہ مصری محمود محسن کی حرکتوں کے خلاف اپنا احتجاج بھی درج کرتے دیکھا گیا۔

Leave a reply