تندور ایسوسی ایشن نے ہڑتال کااعلان کردیا

0
220

ہاٹ لائن نیوز: انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے تندور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ یکم نومبر سے تقریباً 300 تندور بند ہو چکے ہیں۔

سنگل روٹی 30 اور ڈبل روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے 200 گرام وزن روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تندور ایسوسی ایشن کے مطابق تندور سے وابستہ کارکنوں نے اپنی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تندور مالکان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Leave a reply