نیوزی لینڈ کےخلاف قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

0
121

ہاٹ لائن نیوز : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاداب خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں، اس سیریز میں محمد حارث کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں صائم ایوب،محمد نواز، وسیم جونیئر، افتخار احمد، زمان خان اور عامر جمال شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ صاحبزادہ فرمان، وکٹ کیپر حسیب اللہ، فاسٹ باؤلر عباس آفریدی اور وکٹ کیپر اعظم خان بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم حسنین و نسیم شاہ پی ایس ایل تک دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت درکار ہوگا۔

Leave a reply