غزہ صورتحال: سعودی عرب کا اہم اعلان

0
61

 

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ عالمی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان تعاون کے شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں فوجی آپریشن فوری بند کرنے، بے گناہ شہریوں کی حفاظت ، غزہ تک انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a reply