توشہ خانہ کیس ؛ توہین عدالت کی درخواست دائر 

0
93

 

ہاٹ لائن نیوز : عدالتی حکم کے باجود 1947 سے لیکر ابتک کی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

دائر درخواست میں وفاقی کیبنٹ سیکرٹری کامران علی افضل ،چئیرمین انفارمیشن کمیشن اور سیکشن آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ، شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مارچ 2023 میں توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ، عدالتی حکم کے باوجود توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہییں کی گئیں ، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

Leave a reply