دنیا بھر میں کتنے صحافی پابند سلاسل ہیں؟

0
58

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں 320 کے قریب صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران حق گوئی کی بنیاد پر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محاذ جنگ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے علاوہ عام حالات میں کام کرنے والوں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 1992 میں اپنے قیام کے بعد سے ایک سال میں جیل جانے والے صحافیوں کی یہ دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے سے راستبازی کی راہ پر چلنے والوں اور اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھانے والوں کو نہیں روکا جا سکتا۔

2022 میں دنیا بھر میں 367 صحافیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ شمالی کوریا، کیوبا اور ایران ان ممالک میں نمایاں ہیں جہاں صحافیوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

کمیٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوڈی گنزبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں آمرانہ سوچ اور عمل کرنے کے طریقے اپنا رہی ہیں۔ تنقید کے لیے برداشت کا معیار تیزی سے دم توڑ رہا ہے۔

Leave a reply