سابق صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں اہم پیش رفت

0
46

ہاٹ لائن نیوز : سابق صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس پر سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج عنبرین نے قتل کیس پر سماعت کی،مقدمہ میں ملوث ملزم کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا اور حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت نے گواہ کے بیان پر جرح کے لیے وکلاء کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، مرکزی ملزم جیل میں ہی فوت ہو گیا ہے،سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج ہوا ہے۔

Leave a reply