پرویزالہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

0
27

ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی اور دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےمقدمہ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔

سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فردجرم عائدنہیں ہو سکی ۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 13مئی تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نےکیس پرسماعت کی۔ چوہدری پرویز الٰہی کامیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہی تین ہفتے تک سفر نہیں کر سکتے ، پرویز الٰہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ہڈی فریکچر ہوئی تھی وہ ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ڈاکٹر نے ان کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنےکیلئے طلب کرلیا۔

پرویز الہی کے 10 شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئےپیش ہوئے۔

Leave a reply