کالعدم تنظیم کا گرلز سکول پر حملہ

0
87

ہاٹ لائن نیوز : بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے سکول پر حملہ کر کے سائنس لیب کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کی تحصیل میریان میں رات کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ممباتی بارکزئی کوٹکہ پر حملہ کر کے سکول کی سائنس لیب کا تمام سامان جلا دیا۔

شرپسندوں نے سکول سے سولر پلانٹ اور دیگر سامان اٹھا لیا اور سکول کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Leave a reply