پولی تھین بیگ کو تلف کرنے سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

0
26

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگ اکھٹے کرنے اور انکو تلف کرنے کے لیے پالیسی بنائے ، شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے ، آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کیجائے۔

عدالت نے پنجاب بھر کی انڈسٹریز کو فضلاء اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ایڈوائس لگانے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی ۔

جسٹس شاہدکریم نےشہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں کاتحریری حکم جاری کردیا ۔

سرکاری وکیل کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اورننکانہ کے محکمہ ماحولیات کےافسران کے تبادلے کردیے گے، آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جائیں۔

عدالت نےسماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply