قدیم تدفینی ٹیلے دریافت

0
37

ہاٹ لائن نیوز : جرمنی کے شہر میں ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم تدفینی ٹیلے (burial mounds) دریافت کیے ہیں، امریکا کے اسٹیٹ آفس فار ہیریٹیج مینجمنٹ اینڈ آرکیالوجی آف سیکسنی (ایل۔ ڈی ۔اے) نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ مقام وسطی جرمن شہر میگڈیبرگ کے قریب یولنبرگ صنعتی علاقے میں ہے، جہاں امریکی کمپنی انٹیل اپنے پلانٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی تھی۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ یہ تدفینی ٹیلے نیوولیتھک دور سے تعلق رکھتے ہیں، نیولیتھک دور قدیم انسانوں میں تکنیکی ترقی کا آخری دور مانا جاتا ہے، ماہرینِ آثار قدیمہ انٹیل پلانٹس کی تعمیر سے پہلے 2023 سے اس علاقے کا جائزہ لے رہے تھے، محققین نے دو تدفینی ٹیلوں کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں مانا گیا ہے کہ وہ تقریباً چھ ہزار سال قبل کے ہیں۔

ٹیلے تقریباً ایک دوسرے سے 650 فٹ کے فاصلے پر لکڑی کے حجروں کے اوپر بنائے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں متعدد قبریں موجود ہیں، یہ تدفینی ٹیلے مشرق وسطیٰ کی بالبرگ ثقافت (تقریباً 4100 سے 3600 قبل مسیح) سے وابستہ لگتے ہیں۔

Leave a reply