مہوش حیات کو بولڈ فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا

0
80

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کچھ منفرد نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ تصاویر قطر کے دارالحکومت دوحہ سے شیئر کی ہیں جہاں وہ ایک عمارت پر کھڑی ہیں۔ مہوش حیات نے یہ فوٹو شوٹ اوتار لک میں کروایا ہے۔

اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا، صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کو فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا ’’یہ کمتری کاشکار ہیں‘‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’تمغہ امتیاز حاصل کرنیکی تیاری کررہے ہیں‘۔

ایک صارف نے انکی شکل کو خوفناک قرار دے ڈالا۔

Leave a reply