ڈی آئی جی شارق جمال ؛ پیسوں کی ریکوری کیلیے دعویٰ دائر

0
20

ہاٹ لائن نیوز : لاہور سول کورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی سابق اہلیہ اور بیٹی سے پیسوں کی ریکوری کے لیے دعویٰ دائر کر دیا گیا ،دعویٰ سمیع اللہ خان کی جانب سے دائر کیا گیا

دعویٰ میں ہانیہ شارق اور سابق اہلیہ حفصہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری شارق جمال سے 2021 میں دوستی تھی، شارق جمال نے 2021 اور 2022 میں مختلف اوقات میں مجھ سے ادھار رقم لی، شارق جمال نے بیوی کے کیفے کے لیے 91 لاکھ 5 ہزار روپے ادھار رقم لی، شارق جمال کی وفات کے بعد فیملی سے رقم کا مطالبہ کیا تو مجھے دھمکایا گیا۔

دعوے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو مزکورہ رقم واپس کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply