عون چوہدری کی جیت خطرےمیں

0
22

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس کیس کے حوالے سے وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں وقت دیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئےجواب طلب کررکھاہے۔

جسٹس علی باقرنجفی نےآزاد امیدوارسلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا ، قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردے۔

Leave a reply