فواد چوہدری کی 36 مقدمات کی ضمانتوں پر اہم پیش رفت

0
14

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کی مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ پورے پنجاب کی عدالتوں میں ہم پیش نہیں ہو سکتے،

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے اضلاع میں مقدمات درج ہیں؟ س

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 4 ڈویژنز میں مقدمات درج ہیں، جہاں جہاں ایف آئی آرز تھی، وہاں ہم نے ضمانتیں دائر کر دی ہیں، پنجاب میں ایک انسداد دہشتگری عدالت سے دوسری عدالت میں کیس ٹرانسفر کرنے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، مگر دہشتگری کے کیس میں سیشن کورٹ کی ای کورٹ میں کیس ٹرانسفر نہیں ہو سکتے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک بندے کے خلاف 36 کیس ہیں، وہ کیسے بیک وقت تمام عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے ؟

فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خلاف ٹوٹل 47 کیس ہیں

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو ہدایت کی کہ آپ آرام سے بیٹھ جائیں، آپ مجھے بھی تنگ کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان کیخلاف اس سے بھی زیادہ کیسسز ہیں۔

وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں کیس پیش کرنے کے لیے کچھ مہلت دی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بعض اوقات سول کیسز میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،ہم سوچ رہے ہیں ان کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت کا نظام متعارف کروایا جائے۔

وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی بی نے یہ آڈر کر رکھا ہے کہ چیف جسٹس کے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے آڈر کے بعد 7 دن شروع ہوں گے۔

فواد چوہدری کی سرکاری وکیل کے کان میں سرگوشی پر عدالت نے اظہار ناراضی کیا ۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ لگتا ہے فواد چوہدری کے سرکاری وکیل سے بھی پرانے تعلقات ہیں، فواد چوہدری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں۔

Leave a reply