خطرناک بیماری نے پھر جڑ پکڑلی

0
48

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں سانس کی بیماری میرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سانس کی بیماری ’مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کورونا وائرس نے سعودی عرب میں دوبارہ جڑیں پکڑنا شروع کر دی ہیں۔

لیبارٹری میں کیسز کی تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پی سی آر تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔

العربیہ چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی وزارت صحت نے اسی ہفتے عالمی ادارہ صحت کو خطرناک وائرس کے پھیلنے سے آگاہ کیا تھا۔ 6 ماہ کے اندر مملکت میں 4 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

2 مرد اور 2 خواتین اس بیماری سے متاثر ہوئیں۔ ان کی عمریں 59 سے 93 سال کے درمیان تھیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی علامات پانچ ہفتوں کے عرصے میں ظاہر ہوئیں۔

Leave a reply