عورت مارچ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
47

ہاٹ لائن نیوز : عورت مارچ کو رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔

درخواست رانا سکندرایڈووکیٹ نےلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عورت مارچ کے کارڈ اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں ، عورت مارچ میں ماضی کی طرح سنجیدہ نوعیت کی امن وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے، اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے ۔

رانا سکندر ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ کسی بھی ایسی تقریب یا مارچ کو روکا جاسکتا ہے جس میں بے راروی اور غیر شائسگتی کا عنصر غالب ہو،آئین میں خواتین کو اٗن کے حقوق دیئے گئے ہیں اور خواتین کی فلاح کیلئے بھی بہت کام کیا جاچکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کا حکم دے۔

Leave a reply