کراچی میں ایک بار پھر سےزلزلےکےجھٹکے

0
31

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ، جن کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئے گھروں سےباہرنکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلےکی گہرائی 84 کلومیٹرتھی اور مرکزملیرسے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکزمےبتایا کہ زلزلےکےجھٹکے مقامی وقت کیمطابق 5:52 پر ریکارڈکیے گئے۔

Leave a reply