بغیرتحریری امتحان کے ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

0
26

ہاٹ لائن نیوز : بغیر تحریری امتحان کے ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست ایڈووکیٹ محمداکمل خان نےسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائرکی ۔

درخواست میں وفاقی حکومت ،جوڈیشل کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ بغیر تحریری امتحان کے ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے ، آئین کے ارٹیکل25 اور 2اے اور 8کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ میں تقرری کیلیے ججز کاتحریری امتحان لازم قرار دیا جائے،ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کےاصولوں کےمطابق کی جائے،جوڈیشل کمیشن کے رولز 2010کی کلاز 3,سب رول 2کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Leave a reply