چیف الیکشن کمشنر کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج

0
31

ہاٹ لائن نیوز : چیف الیکشن کمشنر کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاداحمدخان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پرسماعت کی ۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ایسی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونی چاہیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیرکسی اشتہار کے ہوئی تھی،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی،ایک آئینی ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو تعینات کرنا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے۔

Leave a reply