قومی فلسطین کانفرنس : سیاسی جماعتوں کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

0
80

ہاٹ لائن نیوز: جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ .

جماعت اسلامی کی جانب سے قومی فلسطین کانفرنس 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے، تحریک انصاف نے کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے ، پی ٹی آئی کے علاؤہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فلسطین ایک اہم مسئلہ ہے۔ کانفرنس میں مسلم لیگ کا وفد شرکت کرے گا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ق لیگ کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی فلسطین پر ہونے والی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ۔

جماعت اسلامی کی قومی فلسطین کانفرنس کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا اور انہیں قومی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں قبول کر لی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے اور ان کی جماعت بھرپور شرکت کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا اور انہیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے امیر جماعت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے سینئر رہنماؤں کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے امیر جماعت کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کانفرنس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Leave a reply