ایپل کی صارفین کو اہم ہدایات

0
54

ہاٹ لائن نیوز : اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو اکثر یہ خدشہ رہتا ہے کہ ان کے فونز کو پانی میں گرنے سے نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن اب ایپل سپورٹ نے آئی فونز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

امریکی موبائل فون کمپنی آئی فون نے واضح طور پر اپنے صارفین کو چاولوں کے درمیان پانی میں بھیگا فون رکھنے سے خبردار کیاہے۔

ایپل سپورٹ نے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی صارف کا موبائل فون پانی میں ببھیگ جائے تو اسے چاول میں رکھنےکےبجائے کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھتے ہوئے فون کو سیدھا رکھیں۔

فون میں موجوداضافی پانی نکل جائیگا، اسکے بعد آپ اپنے فون کو کسی خشک جگہ پررکھ سکتےہیں اور 30 منٹ کے بعد آپ اپنا موبائل فون چارج کر سکتے ہیں۔

Leave a reply