فش فارم سے 2 افراد کو اغواکرلیاگیا

0
30

ہاٹ لائن نیوز : شکارپور کے علاقے رستم میں فش فارم سے 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ اغوا ہونے والوں میں میر جاگرانی اور مولا بخش بروہی بھی شامل ہیں۔

اس علاقے میں چند دنوں میں اغوا ہونیوالوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ اغوا کاروں نے تاحال کوئی مطالبہ سامنے نہیں رکھا تاہم خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کو تاوان کی وصولی کیلیے اغوا کیاگیا ہے۔

شکارپور پولیس نےتمام مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلیے کچے کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply