تصاویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا آگیا

0
30

ہاٹ لائن نیوز : کیا آپ کسی ایسے کیمرے کا تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو شاعری میں تبدیل کر سکے ؟ اے۔ آئی ٹیکنالوجی نے یہ ممکن کر دکھایا، پوئٹری کیمرا نامی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے یہ تصاویر کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتی ہے، دیکھنے میں تو یہ کیمرا عام ڈیجیٹل کیمروں جیسا ہی لگتا ہے مگر غور سے دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرا نہیں ہے، تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ یہ کیمرا مناظر کو مدنظر رکھ کر شاعری بھی کرتا ہے۔

Zhang اور Mather نامی افراد نے کیمرا تیار کیا ہے اور دو انہوں نے آرٹ اور ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت کو باہم ملایا ہے،
دونوں نے اس ڈیوائس کے لیے متعدد اے۔آئی ماڈلز کو استعمال کیا اور اب چیٹ جی ۔پی۔ ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جائے گا،اس منفرد کے حجم کے Raspberry Pi کمپیوٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ چھوٹا ہونے کے باوجود بہت طاقتور ہے،
یہ تصاویر کو کھینچتا ہے اور پھر اس میں موجود الگورتھمز ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

Leave a reply