چوہدری فیملی کی اپیلوں پر سماعت

0
104

ہاٹ لائن نیوز : ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی،مونس الہی سمیت فیملی کے دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

ٹربیونل نے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے بطور ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے چوہدری پرویز الٰہی،مونس الہی نے این اے،69,64 پی پی 32 ،34 گجرات میں امیدوار ہیں،دس مرلہ پلاٹ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے،کاغذات نامزدگی سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے گئے،ایف بی آر گوشواروں میں تمام جائیدادیں ظاہر کی ہیں ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply