ٹک ٹاک قانونی جنگ لڑنے کے لئے تیار

0
30

ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹاک نے امریکی پابندی کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا،بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو بتایا گیا ہے کہ ایپ پر پابندی لگتی ہے یا کسی کمپنی کو فروخت کرنے کے بل کو قانونی حیثیت ملتی ہے تو پھر عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں امریکی ایوان نمائندگان میں 1 بل کی منظوری دی گئی، جس میں واضح کیا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کے چین میں مقیم مالک 1 سال میں اپنا حصہ امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کرتے تو ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی لگا دی جائے گی۔

Leave a reply