بانی پی ٹی آئی اس ماہ جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر

0
34

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی۔ٹی۔ آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، مانچسٹر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے گئے بلکہ ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کمپرومائز کرنے والے نہیں اور نہ ہی کسی کےدباؤ میں آئیں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی۔ٹی ۔آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر ہوں گے۔

Leave a reply