اوور بلنگ کیس سے متعلق درخواست پر اہم سماعت

0
26

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اووربلنگ کیس میں ایکسیئن شاہ پور کو ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ایکسیئن شاہ پور راؤ کامران شوکت کو 9 مئی کیلئے نوٹس کر دیا، جسٹس انوار الحق پنوں نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی ۔

ایف آئی اے کی طرف سے سپیشل پبلک پراسکیوٹر میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سپیشل پراسکیوٹر میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے اووربلنگ اور بجلی کے صارفین کو جعلی بل بھیجنے پر مقدمہ درج کیا، ایک ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اتوار کے روز ملزم راؤ کامران کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا،جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیشی نے تین دن میں ثبوت اکٹھے کئے، گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، تین دن بعد ملزم ایکسیئن کو عید کے روز مزید ریمانڈ کیلئے پیش کیا، دوسرے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے ملزم ایکسیئن کو ڈسچارج کر دیا، دوسرے مجسٹریٹ کا ملزم ایکسیئن کو ڈسچارج کرنے کا حکم قانون اور ریکارڈ کے خلاف ہے، قانون کے تحت مجسٹریٹ کو ملزم ایکسیئن راؤ کامران کو ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں تھا، سپیشل پراسکیوٹر

اعلی عدلیہ کے فیصلے صرف دائرہ اختیار رکھنے والے مجسٹریٹ کو ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ مجسٹریٹ کا حکم ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈر، ضابطہ فوجداری اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، تفتیش کی سطح پر بھی ملزم کو مقدمے سے براہ راست ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔

سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ملزم ایکسیئن راؤ کامران کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے، لاہور ہائیکورٹ ملزم ایکسیئن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply