پولیتھین بیگ کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم

0
25

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

وکیل جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیتھین بیگ قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ جو بھی لوگ یہاں موجود ہیں، وہ پولتھین بیگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں، پہلے یہ ہوتا تھا کہ شاپنگ بیگ گھر سے لے کر جاتے تھے، اب بھی لے کر جائیں۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں کہا کہ تمام ڈی سی کو ہدایت جاری کر دی جائیں کہ پولتھین بیگ تلف کرنے کا کوئی طریقہ کار بنایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ایک ضلع کا اگر ڈپٹی کمشنر کچھ کرنا چاہیے تو انقلاب آ جائے، مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ یہ ڈپٹی کمشنر کرتے کیا ہیں ؟ ڈپٹی کمشنر بہت طاقت ور ہے، وہ صرف باہر نکل کر دیکھ لے کہ ہو کیا رہا ہےب۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ڈی سی تو بادشاہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر بھی بادشاہ ہیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں پولتھین بیگ کے حوالے سے ڈی سیز کو ہدایت جاری کر دیتا ہوں، لوگ آگاہی کی بنا پر محض 40 فیصد عمل کرتے ہیں، باقی 60 فیصد قانون کی وجہ سے کرتے ہیں، اگر وہاں قانون پر عملدرآمد نہ ہو تو وہ بھی ہمارے جیسے ہیں، باہر کے ممالک کی بیوروکریسی اور عدلیہ میں کرپشن نہیں ہے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی کا بے جا استعمال ہو رہا ہے ، کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک ویڈیو کا ہونا ضروری ہے ۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر آپ 2 سے 3 سوسائٹیز کو جرمانہ کر دیں تو سب ٹھیک ہو جائیں گے، اگر آپ ایک نوٹس جاری کر دیں کہ ساری سوسائٹی کو چیک کیا جائے تو یہ بہت ہوگا، آپ انہیں ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کریں۔

Leave a reply