اینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ مختلف نظر آنے کی وجوہات

0
43

ہاٹ لائن نیوز : میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کو بہت حد تک تبدیل کر دیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے عرصے سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے پر کام جاری تھا،اب یہ نیا یوزر صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے،اس تبدیلی کے بعد واٹس ایپ کا ڈیزائن بہت حد تک تبدیل ہو گیا ہے بکہ بالکل ہی نیا محسوس ہوتا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود اسٹیٹس، کالز، چیٹس اور کمیونٹیز کے ٹیب نیچے منتقل کیے گئے ہیں جو زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں، اسٹیٹس ٹیب کا نام بدل کر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ واٹس ایپ ہوم کے اوپر سے سبز رنگ ہٹا کر مکمل سفید کر دیا گیا ہے،ڈارک موڈ کے لیے ایک گرین کلر تھیم کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ بٹن بھی تبدیل کیا جا رہا ہے،اسی طرح ٹیبز کو دائیں بائیں سوائپ کرکے بھی اوپن کیا جا سکے گا، ضروری نہیں کہ نیچے آئیکون پر ہی کلک کیا جائے۔

آئی۔ او۔ ایس ڈیوائسز کے لیے اس طرح کا یوزر انٹرفیس کافی عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اینڈرائیڈ میں کئی برسوں بعد ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے، اینڈرائیڈ صارفین عرصے سے واٹس ایپ میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے،اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے مطالبات کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Leave a reply