ضمنی انتخابات 8 فروری کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہیں

0
27

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ۔ٹی۔ آئی) کے رہنما علی محمد خان نے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن 8 فروری کے عام انتخابات کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح دھاندلی زدہ اور اسی کا ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہے، الیکشن کمیشن کے عملے کو زد و کوب کیا گیا ہے، میں اپنے حلقے سے مہم نہ چلا سکا، بدقسمتی سے ریاست نے کسی بات سے کچھ سبق نہیں سیکھا۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں، زرلٹ کوئی اور تیار کرتا ہے اگر کے۔ پی میں کسی کو شکایت ہے تو وہ سامنے لائے،علی محمد خان نے نارووال میں لیگی کارکن کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔

Leave a reply