اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورنیاریکارڈقائم

0
61

ہاٹ لائن نیوز : سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی ہے اور روپیہ بھی امریکی ڈالر کے مقابلے مضبوط ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور 100 انڈیکس میں 827 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 500 تک پہنچ گیا۔کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 800 کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر بھی اپنی قدر کھو رہا ہے اور آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے سستا ہوکر 284.75 روپے کا ہوگیا۔

Leave a reply