جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل پر فرد جرم عائد

0
57

ہاٹ لائن نیوز : توہین عدالت کے مرتکب وکیل کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی،وکیل کی درخواست پر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی، میں تب تک جسٹس سلطان تنویر سے معافی بھی مانگ لوں گا، آپ خدا سے معافی مانگیں، ہم تو اس کے عاجز سے بندے ہیں،یہ سیدھا کیس ہے، اس میں فرد جرم عائد ہونا ہے،میں اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلاوں گا، آپ کے پاس تو بہت سے وکیل ہیں، کوئی ایک وکیل تو نہیں، پولیس روزانہ یہاں آتی ہے، اس پر خرچ آتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ سے ڈرتے ہیں، اس لیے پولیس کو بلا لیتے ہیں، جسٹس سلطان تنویر نے زاہد محمود گورایہ کے خلاف چیف جسٹس کو توہین عدالت کا ریفرنس بھیجا تھا،ایڈوکیٹ زاہد محمود جسٹس سلطان تنویر کی عدالت میں چیختے چلاتے رہے، انہوں نے بنچ اور عدالت کے بارے میں نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں،عدالت وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

Leave a reply