ایلون مسک اب دنیاکے امیر ترین شخص نہیں رہے

0
44

ہاٹ لائن نیوز : ایلون مسک اب دنیا کےامیر ترین آدمی نہیں رہے۔ انکی جگہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نےلی ہے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس نے 2021 کےبعد بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیاہے۔

ایلون مسک کےٹیسلا انکارپوریشن کے حصص پیرکو 7.2 فی صد گرگئے۔ جسکے بعد ایلون مسک بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں جیف بیزوس سےپہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں۔

نو ماہ میں پہلی بارایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں سرفہرست نہیں ہیں۔

ایلون مسک کی مجموعی مالیت 197.7 بلین ڈالرہےجب کہ جیف بیزوس کی مالیت 200.3 بلین ڈالرہے۔

Leave a reply