چوزوں کی برآمد پر پابندی، مرغی کا گوشت کتنے روپےکم

0
46

حکومت نے چوزوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برآمد پر پابندی لگا کر مقامی سطح پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو کمی کی جا سکتی ہے۔

وزارت خوراک کو عرصہ دراز سے مہنگا چکن کھانے والے صارفین پر ترس آگیا، حکومت نے چوزوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خوراک کےذرائع کیمطابق محکمہ خوراک پنجاب نے چوزوں کی برآمد پرمکمل پابندی کی سمری تیارکرکے منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی ہے۔

صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ چوزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا کر مقامی سطح پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو کمی کی جا سکتی ہے۔

صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت برآمد کرنے کا فیصلہ اس وقت کرتی ہے جب کوئی چیز زائد ہو، یہاں قلت ہے، سابقہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کے باعث چکن مہنگا ہوا۔

Leave a reply