منی لانڈرنگ کی تفصیلات منظر عام پر آگئی

0
63

ہاٹ لائن نیوز : مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ ، مونس الہی کی منجمد ہونے والی جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

دستاویزات کے مطابق مونس الہی کے لاہور میں آٹھ مختلف بینک اکاونٹس منجمد کر دیے گئے۔مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم آئی۔ مونس الہی نے ساری رقم ان بینک اکاونٹس سے نکلوا لی۔ رقم جمع اور نکلوانے میں استعال ہونے والے تمام بینک اکاونٹس منجممد کر دیے گئے، مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔ مونس الہی کی چھ مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا۔مونس الہی کی قصور میں پانچ پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا۔ مونس الہی کی راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا، مونس الہی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔

عدالت کے حکم پر مونس الہی کے بینک اکاونٹس اور پراپرٹیز کو منجمد کر دیا گیا ۔

Leave a reply